دعاؤں کا مجموعہ
الدعاءعلمی جائزہ: ابھی باقی ہے
یہ متن سبیل کی پرنٹ لائبریری سے لیا گیا ہے۔ اس کا علمی جائزہ ابھی جاری ہے؛ جب دو علما اس پر دستخط کر دیں گے تو ہر چیز کے ساتھ اس کے جائزہ لینے والوں کے نام اور تاریخ درج ہو گی۔
مسودہ ترجمہ: مشین کے ذریعے عربی اور انگریزی سے تیار کیا گیا ہے، اور ابھی کسی عالم یا اہلِ زبان مدیر نے اسے نہیں پڑھا۔ جہاں کوئی سطر واضح نہ ہو، وہاں انگریزی دکھائیں اور عربی پر بھروسا کریں۔
La yukallifu Allahu nafsan illa wusAAaha laha ma kasabat waAAalayha ma iktasabat rabbana la tuakhithna in naseena aw akhtana rabbana wala tahmil AAalayna isran kama hamaltahu AAala allatheena min qablina rabbana wala tuhammilna ma la taqata lana bihi waoAAfu AAanna waighfir lana wairhamna anta mawlana faonsurna AAala alqawmi alkafireena
اللہ تعالیٰ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیاده تکلیف نہیں دیتا، جو نیکی وه کرے وه اس کے لئے اور جو برائی وه کرے وه اس پر ہے، اے ہمارے رب! اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا، اے ہمارے رب! ہم پر وه بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوں پر ڈاﻻ تھا، اے ہمارے رب! ہم پر وه بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں طاقت نہ ہو اور ہم سے درگزر فرما! اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر! تو ہی ہمارا مالک ہے، ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرما۔
معنی: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · version 1.1.3۔ تلفظ وہی ہے جو تنزیل جاری کرتا ہے۔ سبیل نے دونوں میں سے کسی کا جائزہ نہیں لیا۔
پورا متن دکھایا گیا ہے، قرآن 2:286 سے۔ چھپے ہوئے نسخے میں یہ متن مختصر ہے۔ نیچے کی سطریں چھپے ہوئے نسخے کی ہیں، جو مختصر متن کے لیے لکھی گئی تھیں۔
Rabbana la tuzigh quloobana baAAda ith hadaytana wahab lana min ladunka rahmatan innaka anta alwahhabu
اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کردے اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما، یقیناً تو ہی بہت بڑی عطا دینے واﻻ ہے۔
معنی: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · version 1.1.3۔ تلفظ وہی ہے جو تنزیل جاری کرتا ہے۔ سبیل نے دونوں میں سے کسی کا جائزہ نہیں لیا۔
پورا متن دکھایا گیا ہے، قرآن 3:8 سے۔ چھپے ہوئے نسخے میں یہ متن مختصر ہے۔ نیچے کی سطریں چھپے ہوئے نسخے کی ہیں، جو مختصر متن کے لیے لکھی گئی تھیں۔
Walamma barazoo lijaloota wajunoodihi qaloo rabbana afrigh AAalayna sabran wathabbit aqdamana waonsurna AAala alqawmi alkafireena
جب ان کا جالوت اور اس کے لشکر سے مقابلہ ہوا تو انہوں نے دعا مانگی کہ اے پروردگار ہمیں صبر دے، ﺛابت قدمی دے اور قوم کفار پر ہماری مدد فرما۔[1]
حواشی
[1] جالوت اس دشمن قوم کا کمانڈو اور سربراہ تھا جس سے طالوت اور ان کے رفقا کا مقابلہ تھا۔ یہ قوم عمالقہ تھی جو اپنے وقت کی بڑی جنگجو اور بہادر قوم سمجھی جاتی تھی۔ ان کی اسی شہرت کے پیش نظر، عین معرکہ آرائی کے وقت اہل ایمان نے بارگاہ الٰہی میں صبروثبات اور کفر کے مقابلے میں ایمان کی فتح وکامیابی کی دعا مانگی۔ گویا مادی اسباب کے ساتھ ساتھ اہل ایمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ نصرت الٰہی کے لئے ایسے موقعوں پر بطور خاص طلبگار رہیں، جیسے جنگ بدر میں نبی (صلى الله عليه وسلم) نے نہایت الحاح وزاری سے فتح ونصرت کی دعائیں مانگیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے قبول فرمایا اور مسلمانوں کی ایک نہایت قلیل تعداد کافروں کی بڑی تعداد پر غالب آئی۔
معنی: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · version 1.1.3۔ تلفظ وہی ہے جو تنزیل جاری کرتا ہے۔ سبیل نے دونوں میں سے کسی کا جائزہ نہیں لیا۔
پورا متن دکھایا گیا ہے، قرآن 2:250 سے۔ چھپے ہوئے نسخے میں یہ متن مختصر ہے۔ نیچے کی سطریں چھپے ہوئے نسخے کی ہیں، جو مختصر متن کے لیے لکھی گئی تھیں۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے : " اے اللہ! میرے دین کو درست کر دے ، جو میرے ( دین و دنیا کے ) ہر کام کے تحفظ کا ذریعہ ہے اور میری دنیا کو درست کر دے جس میں میری گزران ہے اور میری آخرت کو درست کر دے جس میں میرا ( اپنی منزل کی طرف ) لوٹنا ہے اور میری زندگی کو میرے لیے ہر بھلائی میں اضافے کا سبب بنا دے اور میری وفات کو میرے لیے ہر شر سے راحت بنا دے ۔
ترجمہ کھلے ڈیٹا سیٹ کا اپنا ہے اور جوں کا توں دکھایا گیا ہے: مترجم کا نام درج نہیں، اس کے حقوق کی تصدیق نہیں ہوئی، اور کسی نے اسے عربی سے نہیں ملایا۔
پورا متن دکھایا گیا ہے، صحیح مسلم · نمبر 6903 سے۔ چھپے ہوئے نسخے میں یہ متن مختصر ہے۔ نیچے کی سطریں چھپے ہوئے نسخے کی ہیں، جو مختصر متن کے لیے لکھی گئی تھیں۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ دعا سکھائی: «اللهم إني أسألك من الخير كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم أعلم وأعوذ بك من الشر كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم أعلم اللهم إني أسألك من خير ما سألك عبدك ونبيك وأعوذ بك من شر ما عاذ به عبدك ونبيك اللهم إني أسألك الجنة وما قرب إليها من قول أو عمل وأعوذ بك من النار وما قرب إليها من قول أو عمل وأسألك أن تجعل كل قضاء قضيته لي خيرا» اے اللہ! میں تجھ سے دنیا و آخرت کی ساری بھلائی کی دعا مانگتا ہوں جو مجھ کو معلوم ہے اور جو نہیں معلوم، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں دنیا اور آخرت کی تمام برائیوں سے جو مجھ کو معلوم ہیں اور جو معلوم نہیں، اے اللہ! میں تجھ سے اس بھلائی کا طالب ہوں جو تیرے بندے اور تیرے نبی نے طلب کی ہے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس برائی سے جس سے تیرے بندے اور تیرے نبی نے پناہ چاہی ہے، اے اللہ! میں تجھ سے جنت کا طالب ہوں اور اس قول و عمل کا بھی جو جنت سے قریب کر دے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم سے اور اس قول و عمل سے جو جہنم سے قریب کر دے، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ ہر وہ حکم جس کا تو نے میرے لیے فیصلہ کیا ہے بہتر کر دے ۔
ترجمہ کھلے ڈیٹا سیٹ کا اپنا ہے اور جوں کا توں دکھایا گیا ہے: مترجم کا نام درج نہیں، اس کے حقوق کی تصدیق نہیں ہوئی، اور کسی نے اسے عربی سے نہیں ملایا۔
پورا متن دکھایا گیا ہے، سنن ابن ماجہ · نمبر 3846 سے۔ چھپے ہوئے نسخے میں یہ متن مختصر ہے۔ نیچے کی سطریں چھپے ہوئے نسخے کی ہیں، جو مختصر متن کے لیے لکھی گئی تھیں۔
نقطے دار کنارے والی سطریں عربی متن کا تلفظ ہیں، جو اعراب سے قاعدے کے مطابق بنایا گیا ہے۔ یہ مطبوعہ نسخوں کا حصہ نہیں اور ان کی نظرِ ثانی نہیں ہوئی: جہاں یہ عربی سے مختلف ہو، وہاں عربی ہی درست ہے۔
اس زبان میں لائبریری بین الاقوامی ایڈیشن کے مسودہ ترجمے میں پڑھی جاتی ہے۔ یہ ترجمہ مشین کے ذریعے عربی اور انگریزی سے تیار کیا گیا ہے، اور ابھی کسی عالم یا اہلِ زبان مدیر نے اس کا جائزہ نہیں لیا۔ اصل ماخذ عربی ہے؛ انگریزی اس کے ساتھ دکھائی جا سکتی ہے۔ جہاں کوئی عنوان قرآن کی آیت نقل کرتا ہے، وہاں دکھایا گیا معنی ایک شائع شدہ ایڈیشن، Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (QuranEnc.com)، کے الفاظ ہیں، مسودہ نہیں۔
100% پر پرنٹ کریں، “صفحے کے مطابق” (fit to page) پر کبھی نہیں، ورنہ کارڈ تہہ ہو کر صحیح سائز کے نہیں بنیں گے۔